بیماری سے شفا کے لیے مسنون دعا
سوال
میری چھوٹی بہن بہت بیمار ہے، دو سال ہونے والے ہیں، بہت جگہ لے گئے، لیکن کچھ نہیں ہوا، آپ سے گزارش ہے کہ میری بہن کے لیے دعا فرما دیں اور کچھ بتادیجیے جس سے جلد اللہ شفا عطا فرمائے!
جواب
مریض کے سرہانے کھڑے ہو کر سات مرتبہ کہیں:
أَسْأَلُ اللهَ الْعَظِيْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمَ أَنْ يّشَْفِيَكَ
روزانہ ایک مرتبہ یہ عمل کریں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144110201018
تاریخ08-06-2020

