بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عدت کی مقدار/ 48 میل کتنے کلومیٹر ہوتے ہیں؟

سوال

 ۱۔ ۴۸ میل کتنے کلو میٹر کا ہوتاہے؟

۲۔ ایک عدت یا ایک حیض کتنے دن کا ہوگا ؟

جواب

1- اڑتالیس میل کا فاصلہ کلو میٹر کے حساب سے تقریباً ستتر اعشاریہ چوبیس (۲۴۔۷۷)کلومیٹر  بنتا ہے۔ 

جس عورت کو ایام آتے ہوں اس کے لیے طلاق یا خلع  کی صورت میں  عدت کی مدت  تین ماہواریاں ہوں گی، اگرچہ تین مہینے پورے ہونے سے پہلے مکمل ہوجائے۔

البتہ اگرعورت حاملہ ہوتو عدت بچے کی پیدائش پر ختم ہوگی۔جس عورت کی عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے ماہواری بند ہوجائے، اُس کی عدتِ طلاق/ خلع  مہینوں کے اعتبار سے تین ماہ میں پوری ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144110201014
تاریخ08-06-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں