بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مورث کے ذہنی توازن ٹھیک نہ ہونے کی صورت میں ورثاء کا اپنی مرضی سے وراثت کو تقسیم کرنا

سوال

اگر مورث اپنے ہوش وحواس میں نہ ہو تو ورثا آپس میں مل کر شرعی تقسیم کے علاوہ کوئی تقسیم کرسکتے ہیں؟

جواب

واضح رہے جب تک کوئی شخص زندہ ہے، اس کا مال اس کی ملکیت ہے، اس میں کسی بھی شخص کو تصرف کرنے کی اجازت نہیں، اور وراثت آدمی کے مرنے کے بعد جاری ہوتی ہے، زندگی میں اولاد اور دیگر قریبی رشتہ داروں کا اپنے مورث کے مال میں حق نہیں ہوتا؛ لہذا  اگر مورث اپنے ہوش وحواس میں نہ ہو تو ورثا آپس میں مل کر اس کے مال کو کسی بھی طرح تقسیم نہیں کرسکتے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144110201004
تاریخ07-06-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں