لڑکی کا نام ہریسہ رکھنا
سوال
’’ ہریسہ‘‘ نام رکھنا کیسا ہے?
جواب
’’ہریسہ‘‘ یہ ’’ھرس‘‘ مادہ سے ہے، اس کے معنی ہیں : خوب کوٹنا۔ اور ’’ہریسہ‘‘ ایک عربی کھانے کا نام ہے جو گوشت اور گندم کو کوٹ کر بنائی جاتی ہے، اس لیے یہ نام رکھنا مناسب نہیں ہے۔ اس کے بجائے بچی کا نام صحابیات، نیک مسلمان خواتین، یا کسی اچھے بامعنی نام پر رکھ لیا جائے۔
الصحاح تاج اللغة وصحاح العربية (3/ 990):
’’[هرس] الهَرْسُ: الدَقُّ. ومنه الهَريسَةُ. والمِهْراسُ: حجرٌ منقورٌ يُدَقُّ فيه ويُتَوَضَّأُ منه".
القاموس المحيط (ص: 581):
’’الهَرْسُ: الأكلُ الشديدُ، والدَّقُّ العَنِيفُ، ومنه: الهَرِيسُ والهَرِيسَةُ‘‘. فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

