بد تہذیب جملے کہنا
سوال
ایک شخص تقریر میں یہ کہتا ہے کہ افغانستان کے کتے پاکستان کے مولویوں سے بہتر ہے اور افغانستان کے کتے پنجاب کے مولویوں سے بہتر ہے، اس شخص کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟
جواب
مذکورہ جملے کہنا کسی عالم تو کجا کسی عام مسلمان سے بھی متوقع نہیں ، بہرحال یہ گمراہی ہے، ایسے شخص کی تقاریر سننے سے گریز کرنا لازم ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144110200954
تاریخ07-06-2020

