مالی مشکلات
سوال
ایک شخص کے اچھے حالات تھے اور وہ کئی غریب لوگوں کو ماہانہ خرچا دیتا تھا، مگر اب حالات ناساز ہیں تو کیا اسے مدد جاری رکھنی چاہیے یا روک دینی چاہیے؟
جواب
حسبِ توفیق مدد کرتا رہے، تاہم اگر اس نے زبان سے نذر مان کر خود پر خرچ کرنا لازم نہیں کیا تھا تو اس پر خرچا دینا واجب نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144110200932
تاریخ06-06-2020

