ذاکرنام کا تلفظ/ عصر کے بعد کے خواب کی حیثیت
سوال
1. میرے نام ذاکر کی ابتدا ذال سے ہوتی ہے یا زے سے؟
2. کیا عصر اور مغرب کے درمیان دیکھا گیا خواب درست ہو سکتا ہے؟
جواب
1- ’’ذاکر‘‘ کا درست تلفظ ذال سے ہے، جس کا معنیٰ ذکر کرنے والا ہے۔
2- جی عصر اور مغرب کے درمیان دیکھا گیا خواب بھی درست ہو سکتا ہے،تاہم عصر کے بعد سونے کو شریعت میں پسند نہیں کیا گیا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144110200927
تاریخ06-06-2020

