اسلامی بینک میں سیونگ اکاؤنٹ
سوال
میزان بینک یا کسی اور اسلامی بینک میں سیونگ اکاؤنٹ سود سے پاک ہے؟
جواب
موجودہ زمانے میں اسلامی بینکنگ کے نام سے جتنے بھی بینک کام کر رہے ہیں، ہماری تحقیق کے مطابق وہ اسلامی نہیں ہیں، ان کا غیر اسلامی اور غیر شرعی ہونا ہماری ویب سائٹ پر وضاحت کے ساتھ مذکور ہے، اوران میں سیونگ اکاؤنٹ کھلوانا ناجائز ہے، اس سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144110200873
تاریخ06-06-2020

