کیا شوہر اپنی بیوی کو غسل دے سکتا ہے؟
سوال
کیا شوہر اپنی بیوی کو غسل دے سکتا ہے؟
جواب
بیوی کے انتقال کے بعد شوہر بیوی کو صرف دیکھ سکتا ہے۔ ہاتھ لگانے اور غسل وکفن کی اجازت نہیں۔
شامی میں ہے:
«ویمنع زوجها من غسلها ومسها لا من النظر إلیها علی الأصح، وهی لا تمنع من ذلک أی من تغسیل زوجها دخل بها أو لا»․(شامی، کتاب الجنائز ، ۲/۱۹۸ ، ط: سعید)
اور اگر آپ کا سوال زندگی میں غسل کرانے کے بارے میں ہے تو زندگی میں شوہر بیوی کو نہلا سکتا ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144110200855
تاریخ05-06-2020

