بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

موبائل میں بچوں کی تصویر رکھنا

سوال

موبائل میں بچوں کی تصویر رکھنا یا ویڈیوز دیکھنا جائز ہے یا نہیں ؟

جواب

شریعتِ مطہرہ میں جان دار کی تصویر بنانامطلقاً حرام ہے خواہ وہ تصویر کی صورت میں ہو یا ویڈیو کی شکل میں، خواہ وہ بڑوں کی ہوں یا بچوں  کی، نیز جس طرح تصویر اور ویڈیو  بنانا شرعاً ممنوع ہے اسی طرح ان کو محفوظ رکھنا  اور دیکھنا بھی ممنوع ہے؛ لہذا موبائل میں بچوں  کی تصاویر اور ویڈیوز  رکھنا اور ان کا دیکھنا  درست نہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144110200844
تاریخ05-06-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں