صلاۃ التسبیح جماعت کے ساتھ پڑھنا
سوال
نماز تسبیح جماعت سے سے پڑھ سکتے ہیں کیا؟
جواب
صلاۃ التسبیح" نفل نماز ہے اور نوافل جتنے بھی ہیں انہیں انفراداً ہی پڑھنے کا حکم ہے، لہٰذا "صلاۃ التسبیح" بھی آہستہ آواز سے اکیلے ہی پڑھنی چاہیے نہ کہ جماعت کے ساتھ۔ باقاعدہ جماعت (تداعی) کے ساتھ "صلاۃ التسبیح" پڑھنا مکروہِ تحریمی ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144110200809
تاریخ05-06-2020

