لاک ڈاؤن میں زکات سید کو دینا
سوال
آج کل لاک ڈاون کی وجہ سے مدرسے بند ہیں، مدرسہ کے سرپرستِ اعلیٰ اعوان یا ہاشمی خاندان سے ہوں، انہیں زکات دینا جائز ہے؟
جواب
اس صورت میں بھی ان کو ذاتی اخراجات کے لیے زکات کی مد سے رقم دینا جائز نہیں ہے، سادات رسول اللہ ﷺ کے خاندان سے ہیں ان کی مدد صاف پیسوں سے کرنی چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144110200793
تاریخ05-06-2020

