بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

داڑھی کا رنگنا

سوال

داڑھی میں کالے رنگ کے بغیر کون سا رنگ لگانا جائز ہے؟

جواب

داڑھی (اور سر کے بالوں) کو خالص سیاہ رنگ  سے رنگنا جائز نہیں ہے، حدیث شریف میں اس کی سخت ممانعت آئی ہے۔ البتہ خالص سیاہ رنگ کے علاوہ دوسرے رنگوں  مثلاً  کتھئی رنگ سے  داڑھی اور سر کے بالوں کو رنگنے کی اجازت ہے۔

صحيح مسلم (3/ 1663):

"عن جابر بن عبد الله، قال: أتي بأبي قحافة يوم فتح مكة ورأسه ولحيته كالثغامة بياضاً، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «غيروا هذا بشيء، واجتنبوا السواد»".

یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو قحافہ  (حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے والد) کے سفید بالوں کو دیکھ کر فرمایا تھا کہ  ان کے سفید بالوں کو رنگ دو، مگر سیاہ رنگ سے بچنا۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144110200781
تاریخ04-06-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں