چار رکعت سنت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورت پڑھنا
سوال
مؤکدہ سنتیں پڑھنے کا طریقہ کیا ہے؟ اگر چار سنتِ مؤکدہ پڑھنی ہوں تو چاروں رکعات میں سورہ فاتحہ کے بعد کوئی سورت پڑھنا ضروری ہے؟
جواب
سنتیں، مؤکدہ ہوں یا غیرمؤکدہ ، دو ہوں یا چار، ان کی ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے ساتھ سورت یا مختصر تین آیتوں یا ایک طویل آیت کا ملانا واجب ہے۔ تلاوت کے علاوہ باقی ارکان وغیرہ کی ادائیگی میں سنتِ مؤکدہ کی ادائیگی کا طریقہ وہی ہے جو دیگر نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144110200696
تاریخ03-06-2020

