بیٹے کی ربیبہ سے نکاح
سوال
زید نے ایک بیوہ عورت سے شادی کی، اس عورت کے پہلے شوہر سے ایک 18 سال کی بیٹی تھی، کچھ دن بعد وہ 18سال کی لڑکی زید کے باپ کو پسند آ گئی۔ اور اس نے اس سے شادی کر لی۔ کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں زید کے والد کا زید کی ربیبہ (بیوی کی پہلے شوہر سے بیٹی) سے نکاح کرنا جائز ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3 / 31):
" وأما بنت زوجة أبيه أو ابنه فحلال."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144110200692
تاریخ03-06-2020

