بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 جُمادى الأولى 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حالتِ حیض ہو اور طوافِ زیارت کے لیے آخری دن ہو

سوال

حیض کی حالت میں طواف زیارت کرنے کا کیا حکم ہے جب کہ وہاں سے جانے کا بھی آخری دن ہو۔

جواب

صورت مسئولہ میں اسی حالت میں طوافِ زیارت کر لے اور حدودِ حرم میں ایک بدنہ (اونٹ، گائے یا بھینس)  ذبح کرے۔

"ولو طاف للزیارة جنباً أو حائضاً أو نفساء کله أوکثره ویقع معتداً به في حق التحلل ویصیر عاصیاً فإن أعاده سقطت عنه البدنة". (غنیة الناسک ۲۷۲)

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144110200684
تاریخ03-06-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں