ماریہ نام رکھنا کیسا ہے ؟
سوال
ماریہ نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
’’ماریہ‘‘ نام رکھنا درست، بلکہ باعثِ برکت ہے؛ کیوں کہ ’’ماریہ‘‘ رسول اللہ ﷺ کی وہ باندی تھیں جن سے آپ ﷺ کے صاحب زادے حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ تولد ہوئے۔ ’’ماریہ‘‘ کا معنیٰ ہے سفید رنگت والی۔
القاموس المحيط (ص: 477):
"وامرأة مارية: بيضاء". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144110200648
تاریخ02-06-2020

