نقاب پہن کر نماز پڑھنا
سوال
کیا عورت کو نماز کی حالت میں چہرہ ڈھانپنا چاہئے یا نہیں، جواب دےکر مشکور ہوں۔
جواب
عورت کو نماز کی حالت میں چہرہ نہیں ڈھانپنا چاہیے بلکہ عورت کا نقاب میں نماز پڑھنا مکروہ ہے، لیکن اگر کسی عوامی جگہ میں نماز پڑھنے کی ضرورت پیش آجائے اور کوئی ایسی جگہ میسر نہ ہو، جہاں اس پر نماز کے دوران کسی غیر محرم کی نظر نہ پڑے تو ایسی صورت میں چہرہ پر نقاب لگا کر نماز پڑھنی چاہیئے؛ کیوں کہ شریعت میں چہرے کے پردے کا زیادہ اہتمام ہے۔
كتاب الآثار (ص: 30):
"عن أبي حنيفة عن حماد عن إبراهيم أنه كان يكره أن يغطي الرجل فاه وهو في الصلاة، ويكره أن تصلي المرأة وهي منقبة". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

