بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سینگ کا کور نکل جانے کی صورت میں قربانی کا حکم

سوال

 اگر گائے کے سینگ کا اوپر والا وہ کور سا جو ہوتا ہے وہ گر جائے، لیکن نیچے ہڈی ایک دم ٹھیک ٹھاک ہو تو کیا اس جانور سے عیدالاضحی کی قربانی ہو سکتی ہے؟

جواب

اگر کسی جانور کی سینگ کا اوپر والا حصہ ٹوٹ کر گر جائے اور سینگ کی جڑیں مضبوط ہوں، وہ نہ ٹوٹی ہوں تو ایسے جانور کی قربانی کرنا جائز ہے۔ 

فتاوی ہندیہ میں ہے: 

"و يجوز بالجماء التي لاقرن لها و كذا مكسورة القرن، كذا في الكافي. وإن بلغ الكسر المشاش لايجزيه، و المشاش رؤس العظام مثل الركبتين و المرفقين، كذا في البدائع".

(٥/ ٢٩٧، ط:رشيدية)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144110200567
تاریخ01-06-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں