فلاں کام کروں تو جنت حرام ہے کہنے سے قسم کا حکم
سوال
میں فلاں کام کروں تو جنت حرام ہے، کیا یہ قسم واقع ہوگی؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں مذکورہ جملہ ” میں فلاں کام کروں تو جنت حرام ہے“ قسم نہیں ہے، اس سے قسم واقع نہیں ہوتی، البتہ ان الفاظ کے کہنے پر توبہ واستغفار کرنا چاہیے، اور آئندہ اس قسم کے الفاظ سے اجتناب کرنا چاہیے۔(امداد الاحکام 3/45)
الفتاوى الهندية (2/ 55):
ولو قال: عذبه بالنار، أو حرم عليه الجنة إن فعل كذا فشيء من هذا لايكون يمينًا كذا في المبسوط".
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

