بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کسی کام کے کرنے پر اپنے اوپر جنت حرام ہو کہنے سے قسم منعقد ہوگی یا نہیں ؟

سوال

 اگر میں گاڑی سے اٹھو ں تو مجھ پر جنت حرام ہے کیا یہ قسم واقع ہوگی؟

جواب

صورت مسئولہ میں مذکورہ جملہ ” اگر میں گاڑی سے اٹھو ں تو مجھ پر جنت حرام ہے “ کہنے سے  قسم منعقد نہیں ہوگی، یہ قسم کے الفاظ نہیں ہیں، البتہ ان الفاظ کے کہنے پر توبہ واستغفار کرنا چاہیے، اور آئندہ اس قسم کے الفاظ سے اجتناب کرنا چاہیے۔(امداد الاحکام 3/45)

الفتاوى الهندية (2/ 55)
ولو قال: عذبه بالنار، أو حرم عليه الجنة إن فعل كذا فشيء من هذا لا يكون يمينا كذا في المبسوط
.فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144110200522
تاریخ31-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں