ارتضی نام رکھنا
سوال
لڑکے کا نام ارتضیٰ رکھنا کیسا ہے ؟
جواب
ارتضاء کا معنی ہے پسند کرنا، منتخب کرنا، موزوں اور لائق سمجھنا اور ارتضی اسی مصدر سے فعلِ ماضی کا صیغہ ہے، یہ نام رکھنا درست ہے،لڑکے کا نام رکھنے کے سلسلے میں بہتر یہ ہے کہ کسی صحابی کا نام ہو۔
لسان العرب (14 / 323)
ورضيه لذلك الأمر فهو مرضو ومرضي وارتضاه رآه له أهلا
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144110200485
تاریخ30-05-2020

