بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 جُمادى الأولى 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عورت کا ریزر استعمال کرنا

سوال

کیا مردوں کی طرح عورتیں زیرِ ناف بال کی صفائی کے لیے ریزر استعمال کر سکتی ہیں؟

جواب

مردوں کے لیے غیر ضروری  بال استرے وغیرہ سے صاف کرنا اور عورتوں کے لیے اکھاڑنا افضل ہے، البتہ عورتوں کے لیے استرے (ریزر ، ٹرمر وغیرہ ) کا استعمال بھی جائز ہے،  لیکن بلا عذر بہتر نہیں۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 406):

"(قوله: ويستحب حلق عانته) قال في الهندية: ويبتدئ من تحت السرة، ولو عالج بالنورة يجوز، كذا في الغرائب. وفي الأشباه: والسنة في عانة المرأة النتف". فقط و الله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144110200437
تاریخ30-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں