بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سوتیلے بیٹے کی بیوہ یا مطلقہ سے نکاح

سوال

میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا کوئی شخص اپنے سوتیلے بیٹے کی بیوہ یا مطلقہ سے نکاح کرسکتا ہے؟

جواب

سوتیلے بیٹے سے مراد اگر کسی شخص کی  بیوی کا  وہ بیٹا ہے  جو اس کے سابقہ شوہر سے ہو   تو اس کی بیوی اس شخص کے محارم میں سے نہیں؛ لہٰذا اس سے (بیٹے کے طلاق دینے یا فوت ہونے کے بعد اس کی عدت گزار کر) نکاح جائز ہے،بشرطیکہ حرمت کا کوئی اور رشتہ نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144110200375
تاریخ29-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں