روزے کی حالت میں جماع
سوال
اگر روزے کی حالت میں جماع کر لیا تو روزہ ٹوٹ جاۓ گا یا نہیں؟
جواب
اگر رمضان المبارک میں صبح صادق ہونے سے پہلے روزے کی نیت کرکے روزہ رکھنے کے بعد دن میں کسی وقت اپنی بیوی سے مباشرت یعنی ہم بستری کی تو ایسی صورت میں قضا اور کفارہ دونوں لازم ہوں گے، یعنی ایک روزہ بطورِ قضا اور ساٹھ روزے بطورِ کفارہ مسلسل رکھنے ہوں گے، اگر درمیان میں ایک روزہ بھی چھوڑ دیا تو از سرِ نو دوماہ کے روزے رکھنے ہوں گے، البتہ عورت کے ایام کے دن اس سے مستثنٰی ہیں۔ اگر بہت زیادہ عمر ہونے یا شدید بیمار ہونے کی وجہ سے روزے رکھنے کی قدرت نہ ہو تو ساٹھ مسکینوں کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

