گھر میں کام کے دوران سر نہ ڈھانکنے کی وجہ سے فرشتوں کی لعنت
سوال
گھر کے کام کرتے وقت سر کو کپڑے سے ڈھاکنا چاہیے یا کس طرح سے؟ نہ ڈھکنے سے 70 فرشتے لانے بھیجتے ہیں کیا کوئی اس طرح کی حدیث ہے؟
جواب
ایسی کوئی حدیث ہمیں ذخیرہ احادیث میں نہیں ملی جس میں سر نہ ڈھانکنے کی وجہ سے ستر فرشتوں کی لعنت کا تذکرہ ہو۔ البتہ اگر عورت گھر میں اکیلے کام کر رہی ہو اور کوئی غیر محرم موجود نہ ہو تب تو سر ڈھانپے بغیر کام میں حرج نہیں، لیکن اگر غیر محرم موجود ہو تو کام کے دوران بھی سر کو ڈھانکنا اور پردے کا اہتمام کرنا چاہیے، تاکہ بے پردگی کا گنا ہ نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

