مونچھوں کو تاؤ دینا
سوال
کیا مونچھوں کو تاؤ دینا جائز ہے؟
جواب
سنت یہ ہے کہ مونچھیں کتروائی جائیں، مونچھوں کو تاؤ دینے کی حد تک بڑھانا اور اس کو تاؤ دینا ایک عبث اور بے کار عمل ہے جس سے دنیا اور آخرت میں کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوتا، خصوصاً جب غیر اقوام کی پیروی میں یا ان کی مشابہت کی نیت سے ہو تو قباحت مزید بڑھ جائے گی۔ البتہ مجاہدین کے لیے مونچھیں بڑھانے کی شرعاً اجازت ہے کہ وہ دشمن پر رعب قائم کرنے اور ان پر خوف جمانے کے لیے مونچھیں بڑھائیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

