دادا کے بھائی کے بیٹے سے نکاح
سوال
میرا نام زینب ہے۔ میں اپنے دادا کے بھائی کے بیٹے سے نکاح کرنا چاہتی ہوں۔ کیا دادا کے بھائی کے بیٹے سے نکاح جائز ہے؟
جواب
دادا کے بھائی کے بیٹے سے نکاح جائز ہے۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا نکاح حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ہوا ہے، جو حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے دادا (حضرت عبداللہ) کے بھائی (ابوطالب) کے بیٹے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144110200340
تاریخ28-05-2020

