کیا رات میں بھی زوال کا وقت ہوتا ہے؟
سوال
رات میں زوال کا وقت کس ٹائم ہو تا ہے?
جواب
زوال کا وقت دن میں اس وقت ہوتا ہے جب سورج بالکل سر کے اوپر ہو اور ڈھلنا شروع کر دے اور سورج صرف دن میں طلوع ہوتا ہے رات میں نہیں؛ لہذا رات میں زوال نہیں ہوتا ، بعض عوام میں یہ غلط فہمی معروف ہے کہ رات کے بارہ بجے زوال کی وجہ سے نماز پڑھنا مکروہ ہے، اس کی کوئی حقیقت نہیں ، البتہ بلا عذرعشاء کی نماز آدھی رات کے بعد پڑھنا مکروہ تحریمی ہے؛ کیوں کہ عشاء کا مستحب وقت آدھی رات تک ہے ۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

