بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بچوں کا والد کو پاپا کہنا

سوال

میرے بچے مجھے پاپا کہتے ہیں، کیا یہ کہنا ٹھیک ہے؟

جواب

پاپا کا لفظ اہلِ مغرب کے ہاں استعمال ہوتا ہے، عرب لوگ  بابا، أبي، یا أَبَتِ وغیرہ الفاظ استعمال کرتے ہیں،  اور اردو زبان میں ابو، ابو جان، ابا جان, بابا وغیرہ الفاظ مستعمل ہیں، ان کی عادت ڈلوانی چاہیے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144110200325
تاریخ28-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں