لائف انشورنس کا حکم
سوال
کیا لائف انشورنس سے فائدہ اٹھانا جائز ہے یا نہیں؟ جیسے: ٹیلی نار کمپنی کا ایزی پیسہ ایپ اس طرح کی انشورنس دیتا ہے۔
جواب
انشورنس سود ،جوئے اور دھوکے کا مجموعہ ہے، اور یہ شریعت میں حرام ہیں، لہذا کسی بھی قسم کی انشورنس پالیسی لینا ناجائز اور حرام ہے۔
ایزی پیسہ ایپ یا اکاؤنٹ کا استعمال اگر کچھ رقم اکاؤنٹ میں قرض رکھواکر مخصوص منافع کے ساتھ مشروط ہو تو اس کا استعمال بھی جائز نہیں ہے۔
تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کا فتوی ملاحظہ فرمائیں
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

