خواب میں کرونا وبا کو ماچس کی تیلی کی صورت میں دیکھنا
سوال
میں نے خواب میں دیکھا کہ مجھے ایک بندہ کہتا ہے: ’’وہ ہے کرونا کرونا‘‘۔ ایک ماچس کی تیلی تھی جو جلی ہوئی نہیں تھی، میں نے اسے توڑ دیا۔ آپ تعبیر بتاسکتے ہیں؟
جواب
بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ وبا ہے جو انسانوں کے خواہشات اور بدکاریوں کے دلدل میں پھنسنے کی وجہ سے وجود میں آئی ہے، اس لیے کہ ماچس کی تیلی میں آگ ہے، جس سے مراد انسان کا نفس ہے۔ اور اس میں گناہوں کی محبت وہ آگ ہے جو اللہ تعالیٰ کے قہر اور غضب کا سبب ہے۔ ہر آدمی کا کرونا سے بچاؤ ہر اس گناہ کے چھوڑنے میں ہے جس کے اندر وہ مبتلا ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

