بائیں ہاتھ سے تسبیح پکڑنا
سوال
کیا بائیں ہاتھ میں تسبیح پکڑ کر تسبیحات پڑھ سکتے ہیں؟
جواب
بائیں ہاتھ میں تسبیح پکڑ کر ذکر واذکار کرسکتے ہیں شرعًا اس میں کوئی حرج نہیں، البتہ چوں کہ اچھے کاموں میں دائیں ہاتھ کے استعمال کی ترغیب دی گئی ہے؛ اس لیے دائیں ہاتھ سے کرنا بہتر ہے۔ (حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144110200266
تاریخ27-05-2020

