قادیانی عورت کی کھانے کی ویڈیو دیکھنا
سوال
ایک عورت آسٹریلیا میں رہتی ہے اور وہ کھانےکی ویڈیو بناتی ہے تو ہم نے اس کے کھانے کی ویڈیو اپنے کمپیوٹر میں ڈاؤن لوڈ کی ہے اور ہمیں کل پتا چلا ہے کہ وہ عورت قادیانی ہے، اب مسئلہ یہ ہے کہ ہم نے جو ویڈیوز اس عورت کی ڈاؤن لوڈ کیں اپنے کمپیوٹر میں کیا وہ ویڈیوز ہم استعمال کرسکتے ہیں کھانا بنانے کے لیے؟ آپ سے گزارش ہے کہ ہمارے اس مسئلہ کو جلد از جلد حل کریں!
جواب
اگر وہ واقعی قادیانی ہے تو آپ اس کی ریسیپیز (Recipes) سے استفادہ نہ کیجیے، اور بوقتِ ضرورت کسی اور شیف (Chef/Cook) کی ایسی ویڈیوز سے استفادہ کرسکتے ہیں جس میں کسی جان دار کی تصویر نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

