خالہ رضاعی بہن ہو تو اس کی بیٹی سے نکاح ناجائز ہے
سوال
میری ماں نے اپنی بہن کو دودھ پلایا ہے۔ اب میرے ماں کی اس بہن کی بیٹی ہے۔ کیا میں اس سے شادی کرسکتا ہوں؟
جواب
آپ کی والدہ نے اپنی جس بہن کو دودھ پلایا ہے، ان کی وہ بہن، یعنی آپ کی وہ خالہ آپ کی رضاعی بہن ہے، اور اس کی بیٹی آ پ کی رضاعی بھانجی ہے اور رضاعی بھانجی سے نکاح ناجائز ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3 / 213):
(فيحرم منه) أي بسببه (ما يحرم من النسب) فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144110200254
تاریخ27-05-2020

