پگڑی کی جگہ مدرسہ بنانا
سوال
پگڑی کی جگہ مدرسہ بنانا جائز ہے؟ اگر کسی کا مدرسہ پگڑی کی جگہ پر ہو اور اس کی ملکیت نہ ہوسکتی ہو تو وہ کیا کرے؟
جواب
پگڑی کی جگہ عارضی مدرسہ بنانا جائز ہے، لیکن جب تک مالک اس جگہ کو وقف نہ کرے، اس جگہ پر وقف کے احکامات نہیں ہوں گے۔ وقف کے احکامات کے لیے مالک کی اجازت ضروری ہے۔ فقط واللہ اعلم
باقی پگڑی کے حوالے سے حکم کی تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ ملاحظہ کیجیے:
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144110200219
تاریخ27-05-2020

