مکان کا نام خان آشیانہ رکھنا
سوال
مکان کے باہری حصہ یعنی گیٹ پر "خان آشیانا" نام لکھوانا کیسا ہے؟
جواب
اگر کوئی شخص اپنا مکان بناتا ہے اور اس کے باہر اس گھر کا کوئی نام رکھ کر آویزاں کرنا چاہتا ہے تو اس میں شرعاً کچھ حرج نہیں، ایسا کرنا جائز ہے، پھر اگر آپ اپنے مکان کا نام "خان آشیانہ" (خان کی رہائش گاہ) رکھنا چاہتے ہیں تو یہ بھی درست ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144110200215
تاریخ27-05-2020

