عصر کی نماز قضا ہونے کی صورت میں پہلے مغرب باجماعت پڑھی جائے یا عصر کی قضا؟
سوال
مغرب کی باجماعت نماز سےپہلے عصر کی قضا نماز پہلے پڑھیں گے یا مغرب کی باجماعت کو فوقیت دیں گے؟
جواب
بصورتِ مسئولہ جو شخص صاحبِ ترتیب ہو یعنی اس کی قضا نمازوں کی تعداد پانچ سے زیادہ تک نہ پہنچی ہو تو اس کے لیے تو عصر کی قضا نماز مغرب سے پہلے پڑھنا لازم ہے، چاہے مغرب کی جماعت چھوٹ جائے، لیکن جو شخص صاحبِ ترتیب نہ ہو اس کے لیے حکم یہ ہے کہ وہ پہلے مغرب کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھ لے پھر عصر کی قضا نماز پڑھ لے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

