گھر سے ۱۰۰ کلومیٹر دور امامت کے لیے جاکر ہفتہ بعد آنے والا مسافر ہوگا یا مقیم؟
سوال
اگر مسجد کا امام ایک ہفتہ کے بعد اپنے گھر جائے جوکہ 100 کلو میٹر کی مسافت پر ہے تو سوال یہ ہے کہ وہ امام جائے ملازمت پر مقیم ہے یا مسافر؟
جواب
اگر امام نے ملازمت کی جگہ کو وطن اقامت نہ بنایا ہو تو وہ جائے ملازمت میں مسافر ہوگا، لیکن اگر امام نے ایک دفعہ بھی ملازمت کی جگہ پر کم از کم پندرہ دن قیام کی نیت کی ہو تو وہ جگہ اس کے لیے وطنِ اقامت بن جائے گی، پھر جب تک عارضی رہائش گاہ میں اس کا کچھ بھی سامان موجود ہو اور وہ اس جگہ ملازمت و رہائش بالکل ترک نہیں کردیتا تو دوبارہ اس جگہ آنے سے وہ مقیم شمار ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

