رمضان میں حیض کی وجہ سے جو روزے نہ رکھے جاسکے ان کی قضا کا حکم
سوال
ماہِ رمضان کے دنوں میں ماہواری آگئی ایک روزہ فاسد ہوگیا اور چار دن ماہواری آئی، ٹوٹل پانچ دن ہوگئے، اب کتنے روزوں کی قضا کرنی ہو گی؟ ایک دن کی یا پانچ دن کی؟ ماہواری والے دنوں والے روزے معاف ہیں یا ان کی بھی قضا ادا کرنی پڑے گی؟
جواب
ماہواری والے دنوں کے روزوں کی قضا کرنا بھی لازم ہے، چنانچہ آپ پر کل پانچ دن کے روزوں کی قضا کرنا لازم ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 290):
"(يمنع صلاةً) مطلقًا ولو سجدة شكر (وصومًا) وجماعًا (وتقضيه) لزومًا دونها للحرج."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

