بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

“نیہا” کے معنی اور لڑکی کا نام “نیہا” رکھنے کا حکم

سوال

 لڑکی کا نام "نیہا" رکھنا کیسا ہے؟ اور  اس کے کیا معنی ہیں؟ 

جواب

"نیہا"(''ن''کے زبر ،''ی''کے سکون  کے ساتھ اس)کے معنی ہیں: بلند ہونا،پسند ہونا۔ بعض نے اسے ہندی اور  سنسکرت زبان کا لفظ قرار دیا ہے اور اس کا معنی خوب صورتی اور محبت لکھاہے۔

نام کے بامعنی ہونے کے ساتھ  ساتھ   ایسے نام رکھنے کا اہتمام کرنا چاہیے  جو  نیک لوگ رکھتے ہوں۔  اگر نیک لوگ یہ نام (نیہا) رکھتے ہوں یا برے لوگوں کا یہ نام مشہور نہ ہوتو  لڑکی کا یہ نام رکھنے میں حرج نہیں ہے۔ (المعجم الوسیط2/967،ط:دارالدعوۃ-مصباح اللغات ،ص:924،ط:قدیمی) فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144110200113
تاریخ26-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں