بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزہ کی حالت میں شاور سے مقعد کے اندر پانی داخل کرنا

سوال

ایک بندہ کو قبض ہے، رفعِ حاجت میں مسلم شاور سے مقعد میں پانی سےپریشر دیتا ہے، روزہ  ٹوٹے گا یا نہیں؟

جواب

روزہ کی حالت میں مسلم شاور استعمال کرنے میں تو کوئی حرج نہیں ہے، لیکن پانی کو پریشر سے اندر کی جانب اس طرح  داخل کرنا   کہ وہ اندرونی مقام تک پہنچ جائے،  اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے، اس لیے روزے کی حالت میں اس سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (2 / 397):

ولو بالغ في الاستنجاء حتى بلغ موضع الحقنة فسد، وهذا قلما يكون ولو كان فيورث داء عظيمًا.

فقط و الله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144110200099
تاریخ25-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں