بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کسی لڑکی کی محبت دل میں بیٹھ جانا

سوال

مجھے ایک لڑکی سے پیار ہو گیا سچا، لیکن وہ کسی اور سے پیار کرتی ہے تو میں اب کیا کر سکتا ہوں وہ لڑکی میرے دل میں بیٹھ گئی ہے؟

جواب

جو لڑکی کسی اجنبی مرد سے ناجائز محبت رکھتی ہو وہ آپ کی نسل کی تربیت کے لیے موزوں نہیں ہوسکتی، اس بات کو اچھی طرح سمجھ لیں؛ اس لیے ایسے عمل سے جس میں نقصان ہی نقصان ہے  دور رہیں، آپ اگر شادی شدہ ہیں تو اپنی بیوی کی طرف توجہ دیں اسے محبت دیں اور شادی شدہ نہیں ہیں تو کسی اچھی جگہ شادی کرلیں، جب تک شادی نہ ہو استغفار کی کثرت کریں اور اپنے ماحول کوتبدیل کریں، نیک لوگوں کی صحبت اختیار کریں۔ روزانہ دو رکعت نفل توبہ اور حاجت کا ارادہ دل میں رکھ کر پڑھیں، اور اس کے بعد یہ دعا سات مرتبہ مانگیں:

"اَللّٰهُمَّ  إِنِّیْ أَسْأَلُكَ الْھُدىٰ وَالتُّقىٰ وَالْعَفَافَ وَالْغِنىٰ".  ( مسلم :رقم ۲۷۲۱)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144110200096
تاریخ25-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں