بیٹی کا نام یمنی (Yumna) رکھنا
سوال
میں اپنی بیٹی کا نام یمنی (Yumna) رکھنا چاہتاہوں، کیا یہ ٹھیک ہے؟
جواب
’’یمنیٰ‘‘ (یُمْنیٰ)ایمن کا مؤنث ہے، اس کے معنی ہیں: برکت والی۔ اسی طرح یمنی کا ایک معنیٰ ہے: دائیں طرف۔
بیٹی کا نام یمنیٰ رکھنا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144110200029
تاریخ24-05-2020

