موبائل سے دیکھ کر جمعہ و عیدین کے خطبے پڑھنا
سوال
موبائل سے دیکھ کر جمعہ و عیدین کے خطبے پڑھنا کیسا ہے؟
جواب
خطبہ در حقیقت حمد و صلاۃ، وعظ و نصیحت اور ترغیب و ترہیب پر مشتمل کلام کا نام ہے، اول کوشش یہ ہی ہونی چاہیے کہ خطبہ دینے والا زبانی خطبہ دے اور دیکھ کر پڑھنے کی نوبت نہ آئے، لیکن اگر زبانی خطبہ یاد نہ ہو یا کسی اور غرض سے دیکھ کر خطبہ دینا ہو تو دیکھ کر خطبہ پڑھنا بھی درست ہے، اس میں شرعاً مضائقہ نہیں، اگر کسی کتاب میں دیکھ کر پڑھنا ممکن نہ ہو یا کتاب موجود نہ ہوتو موبائل میں دیکھ کر بھی خطبہ دیا جاسکتاہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

