باپ کی خالہ زاد بہن سے نکاح کا حکم
سوال
زید کی ایک بیوی تھی زینب اس زینب سے زید کا ایک بیٹا ہے عمر، زید کی اس بیوی کا انتقال ہوا، انتقال کے بعد زید نے دوسری عورت کلثوم سے نکاح کیا، اس کلثوم نے زید کے پہلی بیوی (یعنی زینب) سے جو بیٹا عمر ہے، اس عمر کی خالہ زاد بہن فاطمہ کو مدتِ رضاعت میں دودھ پلایا تھا، اب عمر کا ایک بیٹا کاشف ہے، تو کیا کاشف کا نکاح فاطمہ سے ہوسکتا ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں عمر کے بیٹے کاشف کا نکاح فاطمہ سے جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

