بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ایک امام کا عید الفطر کی نماز دو جگہ پڑھانا

سوال

کیا ایک امام دو جگہ عیدالفطر کی نماز پڑھا سکتا ہے؟

جواب

پنج وقتہ فرض نمازوں اور عیدین، جمعہ اور وتر میں ایک امام کے لیے دو دفعہ امامت کرنا جائز نہیں ہے، اگر کسی آدمی نے ایسا کیا تو دوسری دفعہ جن لوگوں  نے اس کی اقتدا میں نماز پڑھی ان کی نماز نہیں ہوئی، کیوں کہ امام کی دوسری نماز نفل ہوئی اور نفل پڑھنے والے کے پیچھے فرض یا واجب پڑھنے والی کی نماز نہیں ہوتی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144110200022
تاریخ24-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں