امام اور خطیب کا ایک ہونا ضروری نہیں
سوال
عید کی نماز وہی پڑھا سکتا ہے جو خطبہ پڑھ سکے؟ خطبہ کوئی اور پڑھے اور نماز کوئی اور پڑھاۓ تو کیا ایسا کرنے سے عید کی نماز ہوجائےگی؟
جواب
عید کی نمازکے درست ہو نےکے لیے خطیب اور امام دونوں کا ایک ہونا شرط نہیں؛ اس لیے اگر خطبہ دینے والا کوئی اور ہو اور نماز کی امامت کوئی دوسرا شخص کرے تو گنجائش ہے، خطبہ اور نماز دونوں صحیح و درست ہو گی۔
و في ص: ۱۹ من الرد عن البحر:
"وقد علم من تفاریعهم: أنه لایشترط في الإمام أن یکون هو الخطیب اهـ".
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

