ورلڈ بینک کے ساتھ زراعت کے ایک معاملہ کا حکم
سوال
ہمارے ہاں ورلڈ بنک زراعت کے شعبے میں سرمایہ گزار کے ساتھ 50 فیصد مدد کرتی ہے، بشرطیکہ سرمایہ گزار خود بھی 50 فیصد سرمایہ لگائے، اگر سرمایہ گزار چالاکی سے سارا سرمایہ ورلڈ بنک کا لگادے تو کیا یہ اس کے لیے جائز ہے؟
جواب
يه معاهده كي خلاف ورزی هوگي جو كه گناه هے۔
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بہت کم ایسا ہوا کہ رسول اللہ ﷺ نے خطبہ دیا ہو اور یہ ارشاد نہ فرمایا ہو:
"جس شخص میں امانت نہیں اس کا کوئی ایمان نہیں، اور جس میں عہد کی پاس داری نہیں اس کا کوئی دین نہیں۔"
(بیہقی فی شعب الایمان)
فقط والله اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

