بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بینک میں موجود رقم پر زکاۃ

سوال

میرے  پاس بینک میں جوبھی رقم ہے کیا اس پر زکات واجب ہے؟ رقم 85 گرام سونے سے زائد ہے۔

جواب

صورتِ  مسئولہ میں بینک میں موجود رقم پر زکات واجب ہے۔ جس کے حساب کا طریقہ یہ ہے کہ آپ کے بینک میں رکھی ہوئی رقم، اور اسی طرح آپ کی ملکیت میں اگر سونا، چاندی، نقدی یا مال تجارت وغیرہ ہو تو ان سب کے مجموعہ کی قیمت معلوم کریں، اور اس کے بعد  زکات کا سال پورا ہونے تک کے واجب الادا  اخراجات مثلاً قرضہ، بل وغیرہ اس سے منہا کریں، جو رقم بچ جائے اگر وہ ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت سے زیادہ ہو تو اس کا ڈھائی فیصد زکات میں دے دیں۔

واضح رہے کہ سونے کے نصاب ساڑھے سات تولہ کا اعتبار اس وقت کیا جاتا ہے جب ملکیت میں صرف سونا ہو اور چاندی یا نقدی وغیرہ کچھ نہ ہو۔ نیز یہ بھی ذہن نشین رہے کہ ساڑھے سات تولہ کا وزن گرام کے اعتبار سے 87.47gm ہوتاہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109203345
تاریخ23-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں